Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر ڈاکٹر شاہ فیصل کا انجینئرنگ کالج، منصورہ میں پرتپاک استقبال* *الیکٹرک وہیکلز کے لیے وائرلیس چارجنگ اسٹیشن کے منفرد ڈیزائن پر تحقیقی کام، بین الاقوامی کانفرنسوں میں تین مقالے پیش*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر ڈاکٹر شاہ فیصل کا انجینئرنگ کالج، منصورہ میں پرتپاک استقبال*

*الیکٹرک وہیکلز کے لیے وائرلیس چارجنگ اسٹیشن کے منفرد ڈیزائن پر تحقیقی کام، بین الاقوامی کانفرنسوں میں تین مقالے پیش*

*مالیگاؤں (پریس ریلیز)* مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس( انجینئرنگ اینڈ پولی ٹیکنیک کالج)، منصورہ کیمپس،  مالیگاؤں میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ڈاکٹر شاہ فیصل شکیل احمد نے الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبے میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ، جے پور سے سال 2026 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ۔ اس موقع پر جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے معزز سیکریٹری جناب راشد مختار صاحب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وہیں اس موقع پر موجود  ڈاکٹر شاہ عقیل احمد (پرنسپل، ڈگری کالج)، ڈاکٹر یعقوب انصاری (پرنسپل، پولی ٹیکنک)، ڈاکٹر سلمان بیگ (ڈین اکیڈمکس)، ڈاکٹر فہد اقبال، ڈاکٹر دلاور حسین اور پروفیسر نوید اختر سمیت دیگر معززین نے بھی ڈاکٹر شاہ فیصل کو اس اہم علمی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہ فیصل نے اپنی پی ایچ ڈی کے دوران الیکٹرک وہیکلز کے لیے وائرلیس چارجنگ اسٹیشن کے منفرد ڈیزائن اور اس سے متعلقہ ٹیکنالوجی کے موضوع پر تحقیقی کام مکمل کیا۔ ان کی تحقیق الیکٹرک وہیکلز کی چارجنگ ٹیکنالوجی کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہے۔ ان کے تین تحقیقی مقالے بین الاقوامی کانفرنسوں میں پیش کیے جا چکے ہیں، جبکہ ان کے دو تحقیقی مقالات (اسکوپس انڈیکسڈ) اور دو کتابی ابواب بھی بین الاقوامی جرنلز  میں شائع ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر شاہ فیصل اس وقت الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ، انجینئرنگ کالج، منصورہ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر اپنی تدریسی و تحقیقی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ ادارے کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ منصورہ انجینئرنگ کالج کے اساتذہ اور اسٹاف نے انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Latest News

Related News