Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*رانی گنج میں سڑک کے بیچ دھنسان سے دہشت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : آسنسول کارپوریشن کے تحت رانی گنج میں نیتا جی مجسمہ کے نزدیک قومی شاہراہ 60 پر دھنسان کا‌معاملہ پیش آیا ہے جس سے علاقے میں دہشت پھیل گئی ۔ علاقائی لوگوں سے ملی جانکاری کے مطابق سنیچر کی صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب واقعہ پیش آیا۔رانی گنج بورو دفتر II کے عملہ موقع پر پہنچے۔واقعہ کی وجہ کر رانی گنج قومی شاہراہ پر گھنٹوں ٹرافک جام رہا۔ علاقائی لوگوں کی شکایت ہے کہ قومی شاہراہ 60 کے بار بار دھنسنے سے وہ لوگ دہشت میں ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ پہلے اس مقام پر ایک کنواں تھا جہاں دھنسان کا معاملہ پیش آیا ہے۔لوگوں کو یہ خوف ستا رہی ہے کہ امروز و فردا میں اس طرح کے مزید واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔موقع پر پہنچے آسنسول کارپوریشن کے ایم‌ایم‌ آئی سی دیبندو بھگت نے کہا کہ سڑک کے نیچے ہائی ڈرین ہے۔اسے صحیح طریقے سے بھرا نہیں گیا ہے جس وجہ کر بار بار دھنسان کا‌معاملہ پیش آرہا ہے۔انہوں نے رانی گنج کے عوام کو دہشت زدہ ہونے سے منع کیا ہے کیونکہ آسنسول کارپوریشن ہمیشہ ان لوگوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسکول موڑ کے پاس بھی ہائی ڈرین ہے ممکنہ طور پر وہاں بھی اس طرح کے واقعہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔رانی گنج ٹرافک انچارج کو جام سے نبٹنے کی بھی ہدایت دی گیی۔رانی گنج بورو II کے اسسٹنٹ انجینیئر کوشک سین گپتا نے بھی یہی بات کہی کہ سڑک کے نیچے ہائی ڈرین ہے۔علاوہ ازیں بی ایس این ایل کے کئی زمین دوز چیمبر بھی ہیں۔آسنسول کارپوریشن کے افسران دھنسان والی جگہ کا‌جائزہ لے رہے ہیں۔ایک افسر نے بتایا کہ پورے علاقہ کا جائزہ لینے کے بعد ہی یہ فیصلہ لیا جاسکے گا کہ اس معاملہ سےکس طرح نبٹا جائے ۔کام کر رہے ایک ملازم نے کہا کہ کام چل رہا ہے وہ لوگ اپنے اعلی افسران کی ہدایت پر یہاں کام کرنے آءے ہیں۔ایک بزرگ شخص نے کہا کہ اس جگہ پہلے ایک کنواں تھا جہاں سے پورے رانی گنج شہر میں پانی سپلائی کی جاتی تھی۔اس کے علاوہ بہت پہلے یہاں 6 انچ کا پاءپ بھی لگایا گیا تھا۔ممکن ہے کہ پائپ ٹوٹنے سے یہ معاملہ پیش ایا۔بزرگ شخص نے رانی گنج کے عوام سے اپیل کی کہ کسی کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ رانی گنج کے اس حصے میں جہاں تک انکی جانکاری ہے غیر قانونی کھدان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Latest News