سالان پور : آسنسول کے ایک شخص کو ایک کروڑ کا انعام ملا ہے۔آسنسول شمالی تھانہ کے تحت پلاس ڈیہہ سیوانی پاڑا کے رہنے والے ملنداس ناگا لینڈڈییر لاٹری جیتنے کے بعد راتوں رات کروڑ پتی بن گیے۔منگل کے دن انہوں نے پنچ گچھیا چوراہے پر اتم باؤری نامی ایک لاٹری فروخت کرنے والے سے 50 سیم کا ایک لاٹری خریدا۔رات 8 بجے کے بعد کھیلی گئی لاٹری کے رزلٹ کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ وہ ایک کروڑ کی لاٹری جیت چکے ہیں۔ملن نے وہ لاٹری پولس کے حوالے کر دی ہے جس کے بعد انعام کی رقم کی حصولیابی کاعمل شروع ہو چکا ہے۔امید جتائی جارہی ہے کہ اس پیسے سے اسکی بیٹی کی شادی اور گھر سمیت دیگر مسائل کاحل نکل جائے گا۔
Post Views: 464










