Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بلیس اسپتال میں منعقدہ خون عطیہ کیمپ میں ڈاکٹر ششی کلا نے اپنا خون دیکر کیا افتتاح*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : شمالی آسنسول ریل پار کے کنیاپور کے ایس ٹی پی میں واقع ”بلیس نرسنگ ہوم“ میں جمعہ کے دن بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقدکیا گیا۔



کیمپ میں اسپتال کے مالک ماہر سرجن ڈاکٹر ونود کمار کی اہلیہ ڈاکٹر ششی کلا (گائینو کولوجسٹ) نے اپنا خون دے کر کیمپ کا افتتاح کیا۔ ینگ جنریشن بلڈ ڈونیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے روح رواں بلال خان نے بتایاکہ داکٹر ونود کمار کے نجی اسپتال میں جمعہ کے دن ایک خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا جہاں لوگوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے خون کا عطیہ دیا۔ کیمپ کا آغاز ڈاکٹر ونود کمار کی اہلیہ ڈاکٹر ششی کلا نے اپنا خون دے کر کیا۔ اس طرح کیمپ میں کل26یونٹ خون جمع کیا گیا۔ موقع پر ڈاکٹر ونود کمار، ڈاکٹر ششی کلا، آسنسول ضلع اسپتال بلڈ بینک کے میڈیکل آفیسر سنجیت چٹرجی،خون عطیہ کیمپ کے محرک با با پر بیر دھر،ٹیکنیشن پلوک دا موجود رہے۔ بلال خان نے تمام سماجی اداروں اور سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کیمپ منعقد کر کے بلڈ خون کی کمی اور قلت دور کر نے میں اپنا بھر پور تعاون پیش کریں۔

Latest News

Related News