آسنسول ( خورشیدعالم) کلٹی بلاک ترنمول اقلیتی سیل کے صدر امجد انصاری کی سربراہی میں سوموار کو ڈیشرگڑھ سے مسلمانوں کاایک وفد نے آسنسول میونسپل کارپوریشن میں مٸیر بدھان اپادھیا سے ملاقات کی اسکے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوے امجد نے بتایا کہ ترنمول کانگریس اقلیتوں کی ترقی کے لے ہمیشہ فکر مند رہیتی ہے دیدی کی قیادت میں أقلیتی طبقوں میں ترقیاتی کام جاری ہے بحرالعلوم اردو ایس ایس کے سنکتوڑیہ میں غریب بچوں کو تعلیم سے روشناس کرانے میں کافی اہم رول ادا کررہی اسکول کے ہیڈ ماسٹر جاویداختر اقلیتوں میں تعلیم کی ابیاری کے لے ہمیشہ کوشاں رہتے ہے انکی وجہ سے اسکول کا نظم کافی عمدہ دیکھاٸی دے رہا یہاں پر تعلیم کا معیار بہتر ہونے کی وجہ سے طلبا کی تعداد میں کثیر اضافہ ہوگیا ہے اس وقت اسکول میں کچھ بلڈنگ کی کمی محسوس کی جارہی ہے مٸیر صاحب نے یقین دہانی کراٸی کہ اس جانب توجہ دی جاے گی اسکے علاوہ ڈیشرگڑھ قبرستان کی تعمیراتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا قبرستان میں سیڈ بنانے پر چرچاکیا گیا مٸیر نے کہا کہ سیڈ کے کاموں کا آغاز جلد سے جلد کردیا جاے گا اس موقع پر حاجی کوثر امام ماسٹر جاوید اختر معراج انصاری ڈیشرگڑھ قبرستان کمیٹی کے سکریٹری صوفی ایاز قادری محمد الطاف وغیرہ موجود تھے۔








