Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دو دنوں سے لاپتہ طالب علم کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ، قتل کا شبہہ ، پولس معاملے کی تحقیقات میں جٹ گئی ہے*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور: ہیرا پور تھانہ کے تحت رام باندھ کے رہنے والے کپڑے کے تاجر منوج اگروال کا 15 سالہ بیٹا شبھم اگروال اتوار کی دوپہر سے لاپتہ تھا۔ آج شام لاش ملنے کی خبر سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس کے والدین کا رو رو کر برا حال ہے ۔ لواحقین نے طالب علم کے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ ہیرا پور تھانے میں رشتہ دار اور اہل علاقہ موجود ہیں۔ ساتھ ہی پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا۔ شبھم برن پور بوائز ہائی اسکول کے درجہ نہم کا طالب علم تھا۔ والدین کا کہنا ہے کہ شبھم اتوار کی دوپہر اپنی والدہ سے کہہ کر گیا تھا کہ جلد ہی وہ لوٹ آئے گا۔ لیکن شام تک نہیں لوٹا تو گھر والوں کے فون کرنے پر فون سوئچ آف آیا۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کا قتل کیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔