Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*برن پور : گمشدہ طالبہ کی مسخ شدہ لاش ملنے سے سنسنی، پولس تفتیش میں جٹی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور: منگل کی شام برن پور کے لئے کافی سنسنی خیز رہا۔ ایک 15 سالہ گمشدہ طالب علم کی لاش ملی وہیں دوسری طرف ایک گمشدہ انجینئرنگ کی طالبہ کی لاش ملی۔ طالبہ آسنسول انجینئرنگ کالج کی تھی۔ملی جانکاری کے مطابق ہیرا پور تھانہ کے تحت نیو ٹاؤن 12 نمبر روڈ علاقے سے دیر شام ایک طالبہ کی مسخ شدہ لاش ملنے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ متوفی کی شناخت کوئل ہانسدہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ انجینئرنگ کی طالبہ تھی۔ وہ چوٹودیگھاری کے قریب گاؤں دھولاماکھا کی رہنے والی تھی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ طالبہ لاپتہ تھی، اس کی گمشدگی کی شکایت اہل خانہ نے ہیرا پور پولیس اسٹیشن میں درج کرائی، آج دیر شام 12 نمبر کے علاقے سے اس کی مسخ شدہ لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھیج دیا گیا ہے، جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم آج کیا جائے گا۔