Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بھاجپا لیڈر و سابق میئر جتندر تیواری کے سینے کا درد کم نہیں ہو رہا، بردوان میڈیکل کالج اسپتال سے کولکاتا سرجری کے لئے ریفر*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول: آسنسول کمبل تقسیم سانحہ معاملہ میں گرفتار سابق میئر و بی جے پی لیڈر جتندر تیواری کو سینے میں درد ہونے کی شکایت پر آسنسول جیل سے ضلع اسپتال لایا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ درد کم نہیں ہو رہا ہے۔ آسنسول ضلع اسپتال کے سی سی یو میں داخل بی جے پی نیتا کو بردوان ریفر کیا گیا ہے

۔ انہیں بدھ کی رات قریب 8بجے سینے میں درد ہونے کی شکایت پر ضلع اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد سی سی یو میں رکھنے کا مشورہ دیا۔ بدھ کی رات جتندر تیواری ضلع اسپتال کے سی سی یو میں ہی تھے۔ جمعرات کی صبح ڈاکٹروں نے دوبارہ جانچ کی۔ اس سے قبل یو ایس جی کے لیے سی سی یو سے سپر اسپیشلیٹی اسپتال لے جایا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ درد کم نہیں ہو رہا ہے۔ ضلع اسپتال میں ماہر امراض قلب کی عدم دستیابی کے سبب ڈاکٹر انکا مکمل جسمانی معائنہ کر نے سے قاصر رہے۔ ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد انہیں بردوان میڈیکل کالج ریفر کر دیا ہے۔

جمعرات کے دن دوپہر 12:30بجے اسپتال نے تحریری طور پر مکمل جانکاری جیل افسر کو دی۔واضح ہوکہ جتندر تیواری14دنوں کے لیے عدالتی تحویل میں ہیں۔ جیل انتظامیہ انہیں بردوان لے جانے کی تیاری کر رہی ہے۔جتندر تیواری کی اہلیہ و بی جے پی کانسلر چیتالی تیوار ی اور ان کی بیٹی پلوی تیواری کل رات سے ہی ضلع اسپتال کے سی سی سی یونٹ کے باہر بیٹھی ہیں۔ چیتالی تیواری نے کہا کہ ایکو کارڈیو گرافی سمیت کئی جانچ ہونی چاہئے تھی۔لیکن اس کے پاس کوئی سسٹم نہیں ہے۔

مجھے بتایا گیا ہے کہ انہیں ریفر کر دیا گیا ہے۔انہیں نیند کی کمی بھی ہے۔ ٹیوب سے آکسیجن دی جارہی ہے۔واضح ہوکہ آسنسول ضلع عدالت کے جج ترون کمار منڈل نے منگل کے دن جتندر تیواری کو 9دنوں کی پولس حراست کے بعد 14دنوں کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔