Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول رائل ہوٹل میں اجتماعی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول کے بسٹن بازار میں واقع رائل ہوٹل کے محمد ہارون نے سالہا سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اتوار کی شام اپنے ہوٹل میں ایک اجتماعی افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں درجنوں خصوصی شخصیتوں کے علاوہ بازار میں عید کی خریداری کرنے والے تقریباً ڈھائی سو مرد وخواتین روزے داروں کو افطار کرایا۔ ہوٹل کی اوپری منزل میں مغرب کی نماز کا بھی انتظام تھا۔ اس موقعے پر محمد ہارون نے میڈیا نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے 1980 میں رمضاں المبارک کے مقدس مہینے میں یکم رمضان سے آخری رمضان تک آسنسول بازار میں خریداری کرنے والے روزہ داروں کو افطار کرانے کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔اسی وقت سے یہ سلسلہ جاری ہے اور آنے والے دنوں میں بھی اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں جگہ کی کمی کے باعث خواتین روزے داروں کو ہوٹل کے اندر بیٹھانے کا انتظام تو کردیا جاتا ہے لیکن مرد روزے داروں کو ہوٹل کے سامنے راستے میں بمشکل افطا ر کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کی جانب سے ہر جمعہ کو غریبوں کو مفت کھانا کھلانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے میڈیا کے توسط سے ریاست کی غریب پرور وزیر اعلیٰ شریمتی ممتا بنرجی سے گزارش کی ہے کہ اگر اس نیک کام کے لئے کوئی سرکاری جگہ عنایت کر دیتیں تو غریبوں کا بھلا ہوجاتا۔