Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

وارڈ نمبر 43 میں ڈی وائی ایف آئی اور اے آئی ڈی ڈبلیو اے کے زیراہتمام مشترکہ خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : سی پی(آئی) ایم کی نوجوان تنظیم ڈی وائی ایف آئی اور خاتون تنظیم اے آئی ڈی ڈبلیو اے نے وارڈ نمبر 43 کے ایک ہال میں مشترکہ طور پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جس کا افتتاح وارڈ نمبر 43کی کاؤنسلر و خاتون تنظیم وارڈ نمبر 43کی صدر آمنہ خاتون نے خون عطیہ کر کے کیا۔ وارڈ نمبر 43 ڈی وائی ایف آئی کے صدر عمران عالم نے بتایا کہ گرمی کے دنوں میں آسنسول ضلع اسپتال کے بلڈ بینک میں خون کی کمی رہتی ہے جسے دیکھتے ہوئے نوجوان تنظیم کے کیلنڈر پروگرام میں خون عطیہ کیمپ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ تنظیم کی جانب سے ہر علاقے میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ میں نوجوانوں کے ساتھ مرد وخواتین نے بھی خون دیکر اس نیک کام میں اپنا نام درج کرایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ کیمپ میں کل 50 یونٹ خون کا ہدف لیا گیا ہے جسے پورا کرلیا جائے گا۔ اس موقعے پر وارڈ کاؤنسلر کے علاوہ مارکسی رہنما پارتھو مکھرجی ، سابق کاؤنسلر خلیل خان، بھاسکر مترا ، رضوان خان، سورج بھگت، الیاس رائین موجود رہے اور کیمپ کو کامیاب بنایا۔