پچھم بردوان ضلع کے 8 بلاک انڈال،بارا بونی ،درگا پور فرید پور، جموڑیا،
کانکسا،پانڈیشور، رانی گنج، سالان پور کے 971 حلقے میں ایک دو تشدد کے واقعات کو چھوڑ کر پرامن طور پر انتخاب کا عمل مکمل ہوا۔تمام پولنگ بوتھ پر سیکوریٹی کے سخت انتظامات تھے۔ سی سی ٹی وی کیمرے کے ساتھ مرکزی فوج کے جوان اور ریاستی پولس دیکھے گیے۔شام تک ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ایک دو چھوٹے واقعات کو چھوڑ کر پر امن ماحول میں ووٹنگ مکمل ہوا۔واضح ہو کہ پچھم بردوان ضلع کے 8بلاک میں 62 گرام پنچایت،8 پنچایت سمیتی کے لیے سنیچر کے دن انتخاب ہوا۔گرام پنچایت میں سیٹوں کی کل تعداد 1020, پنچایت سمیتی میں سیٹوں کی تعداد 172،ضلع پریشد میں سیٹوں کی تعداد 18 تھی۔981 پولنگ اسٹیشن اور 17 ایگزیلری اسٹیشنوں میں مرد و خواتین نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔کئی ایک پولنگ اسٹیشن میں مرکزی فوج کے جوان نہیں دیکھے گئی۔















