Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*صبح سویرے ایسکو اسٹیل پلانٹ کے جی ایم کے فلیٹ میں شرپسندوں نے لوٹ پاٹ مچا کر لاکھوں مالیت کے سامان لے گئے*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

برن پور : صبح سویرے سیل۔ آئی ایس پی برن پور اسٹیل کارخانہ کے جنرل منیجر کے فلیٹ میں پولس کے لباس میں شرپسندوں نے داخل ہوکر لاکھوں روپئے کے قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ اس واقعے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ آئی ایس پی ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق برن پور ایسکو اسٹیل پلانٹ کے جنرل منیجر وینو گوپال راؤ برن پور ریور سائیڈ کے سی 5 فلیٹ میں رہتے ہیں۔آج صبح اچانک شرپسندوں نے فلیٹ میں داخل ہوکر کہا کہ پولس کی چھاپہ پڑی ہے۔ اس کے شرپسندوں نے لوٹ پاٹ کو انجام دیا اور لاکھوں مالیت کے سامان لے کر فرار ہوگئے ۔اس واقعہ کی خبر پھیلتے ہی آس پاس فلیٹ کے مکیں جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ آئی ایس پی جی ایم نے ہیرا پور تھانہ پولس اور ایسکو اسٹیل انتظامیہ کو مدد کے لئے اطلاع دی۔

Latest News

Related News