دھام نگر شریف، بھدرک : امام التارکین،فاتح عرب و عجم،آقائے نعمت حضور مجاہد ملّت حضرت علامہ الحاج الشاہ محمد حبیب الرحمن قادری ھاشمی عبّاسی رحمتہ اللہ علیہ کا 44واں عرس مبارک اور آل انڈیا تبلیغ سیرت کا 75واں ڈائمنڈ جوبلی پروگرام خانقاہ عالیہ قادریہ حبیبیہ،دھام نگر شریف، بھدرک اڑیسہ میں آئندہ 19اور 20نومبر 2023بروز اتوار اور سوموار کو زیر سرپرستی نواسہئ حضور مجاہد ملّت پیر طریقت ترجمان مسلک ِ اعلیٰ حضرت حبیب ملّت حضرت مولانا الحاج سید غلام محمد حبیبی قادری، متولی و سجادہ نشیں خانقاہ حبیبیہ دھام نگر شریف ضلع بھدرک اڑیسہ(الہند) بڑے ہی تزک واہتمام اور عقیدت و احترام کے ساتھ سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی حسب ذیل پروگرام کے تحت ہونے جارہا ہے۔ پہلے دن مورخہ 19نومبر بروز اتوار بعد نماز مغرب ختم بخاری شریف، بعد نماز عشاء طرحی مشاعرہ اور دوسرے دن یعنی 20نومبر بروزسوموارقبل صبح غسل مزار اقدس،بعد نماز فجر قرآن خوانی چادر پوشی و گل پوشی، صبح 6بجے قل شریف حضرت مولانا شاہ عبدالوحید حبیبی قادری رحمتہ اللہ علیہ سابق سجادہ نشین، تقسیم لنگر صبح 9بجے سے شام4بجے تک، بعد نماز ظہر تاعصر بزم حبیب از طلبہ دارالعلوم مجاہد ملّت، بعد نماز عصر مخصوص خطابات و قل شریف، بعد نماز عشاء رسم دستار بندی و تقاریر علمائے کرام و مشائخ عظام و نعت و مناقب شعرائے کرام بعدہ صلاۃ و سلام و دعا کے بعد پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا جائے گا۔غور طلب ہو کہ اس موقع پر دارالعلوم مجاہد ملّت کے مختلف شعبہ کے کل 52طالب علموں کی دستار بندی بھی ہوگی۔ عرس ہذا کی انتظامیہ کمیٹی کے مطابق قل شریف کے وقت یعنی عصر سے مغرب تک چادر پوشی بند رہے گی، مزار اقدس پر عورتوں کی حاضری ناجائز و ممنوع ہے اور نماز کے وقت مزار شریف بند رہے گا۔


















