برن پور : رائل میموریز ویڈنگ پلینر کے نئے آفس کا افتتاح برن پور ، مین روڈ آزاد نگر نزد بیت المکرم مسجد جمعہ کی شام دفتر کا فیتہ کاٹ کر کیا گیا۔ اس موقعے پر رائل میموریز کے روح رواں افروز اشرف نے بتایا کہ گذشتہ 17 برسوں سے رائل میموریز شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں اپنی خدمات پیش کر رہا ہے ۔ اس کا کوئی دفتر نہیں رہنے کی وجہ سے لوگوں کو رابطہ کرنے میں دشواری ہوتی تھی ۔ اللہ کا
شکر ہے کہ اب دفتر کے افتتاح سے لوگوں کو پریشانیوں نہیں ہوگی۔ اس افتتاحی تقریب میں پیس انڈیا کے بانی چیئرمین فیروز خان (ایف کے) کے علاوہ بہت سارے علاقائی افراد موجود رہے۔ رائل میموریز کے تحت شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں اسٹیج کی پھول و بیلون سے سجاوٹ ، فوٹوگرافی ، ڈھول و ڈی جی بینڈ، ٹریولنگ سرویس کے علاوہ ہر طرح کے انتظامات بہت ہی کفایتی اور مناسب ریٹ پر کیے جاتے ہیں۔ آپ بھی اپنے کسی پروگرام میں ایک بار رائل میموریز سے رابطہ کر کے آزمائیں۔



















