Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جموڑیہ کے ایک گاؤں میں میں واقع ایک بی جے پی ورکر کے مکان میں بم دھماکہ، پورے علاقے میں دہشت اور تناؤ کا ماحول قائم*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

جموڑیہ: جموڑیہ تھانہ کے سدھ پور علاقہ کے تحت بگاڑیا گاؤں میں واقع ایک بی جے پی ورکر کے مکان میں بم دھماکے سے پورا علاقہ دہل اٹھا۔ اس دھماکے سے پورے گاؤں میں دہشت اور تناؤ کا ماحول قائم ہوگیا ہے۔یہ واقعہ بدھ کی شام کو پیش آیا ہے۔ دھماکے کی خبر ملتے ہی جموڑیہ تھانہ کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لی۔ اس دھماکے کے سلسلے میں ترنمول کانگریس کے ضلع صدر اور پانڈیشور کے ایم ایل اے نریندر ناتھ چکرورتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے لوگ لوک سبھا انتخاب سے قبل علاقے میں دہشت پھیلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے ورکروں کے گھروں میں بم جمع کر رہی ہے تاکہ انتخاب کے وقت اس کا استمال کر کے دہشت پھیلائی جاسکے۔انہوں نے اس واقعے کی فوری طور پر این آئی اے ، سی بی آئی اور سی آئی ڈی کے ذریعے جانچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ وہیں بی جے پی رہنما سنتوش سنگھ نے کہا کہ یہ ترنمول کانگریس ورکروں کے ذریعے کیا گیا ہے اور انتخاب سے قبل علاقے میں دہشت پھیلائی جارہی ہے۔ انہوں نے بھی اس کی مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے شکایت کرنے کی بات کہی ہے۔ فی الحال جموڑیہ تھانہ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔