برن پور: آسنسول جنوبی اسمبلی حلقہ کے تحت آسنسول میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 98 کے ہری بول استھان کے کیمپس میں ترنمول کانگریس امیدوار شترو گھن سنہا کی حمایت میں بوتھ نمبر 40 کے ورکرس، رضاکاروں، حامیوں اور مقامی لوگوں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں وارڈ کاؤنسلر و آسنسول جنوبی اسمبلی ٹاؤن مہیلا ترنمول کانگریس کی بلاک صدر کہکشاں ریاض ، آسنسول میونسپل کارپوریشن بورو 7 کے چیئرمین شیبا نند باؤری ، ترنمول وارڈ صدر ایوب خان، وارڈ یوتھ صدر فضل حسن خان عرف بابو اور وارڈ یوتھ سکریٹری شہنواز خان عرف راجہ کے علاوہ کافی تعداد میں ترنمول ورکرس، رضاکار اور مقامی مرد و خواتین موجود رہیں۔ اس موقع پر وارڈ کاؤنسلر و مہیلا بلاک صدر کہکشاں ریاض نے ریاستی حکومت کے اسکیموں کے سلسلے سے بھرپور جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر ممتا بنرجی جو کہتی ہیں وہ کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے لکھی بھنڈار کی رقم میں ماہانہ پانچ سو روپئے سے بڑھا کر ایک ہزار کردیا وہیں ایس سی، ایس ٹی خواتین کو ایک ہزار سے بارہ سو روپئے کردیا گیا۔ اب گھر کی خواتین کو اپنی اور اپنے بچوں بچیوں کی چھوٹی چھوٹی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سوچنا نہیں پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھی بھنڈار فارم بھرنے کے وقت یہ نہیں دیکھا گیا کہ کون کس پارٹی کا ہے بلکہ اس کا فائدہ ہر مذاہب، ہر طبقہ کی خواتین کو دیا گیا۔ سواستھ ساتھی کارڈ کے ذریعے غریب عوام کے فیملی کو علاج کے لیے پانچ لاکھ تک کی سہولیات دی گئی ۔مغربی بنگال ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں خواتین اور عام لوگ بے خوف اپنی زندگی گزارتے ہیں۔ یہاں مذہب کے نام پر کوئی کسی سے الگ نہیں ہے، ہر مذاہب کے لوگ ایک دوسرے سے مل کر سبھی تہوار مناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترنمول امیدوار شتروگھن سنہا کو و ٹ دیکر کامیاب بنائیں تاکہ وہ ہمارے علاقے کی ترقی کے ساتھ ہی ہمارے مسائل کو پارلیامنٹ میں اٹھا سکیں۔اس میٹنگ میں شیبا نند باؤری نے شتروگھن سنہا کے آسنسول ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد ڈھائی سال کے عرصہ میں آسنسول میں بی شمار ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں نے میٹنگ میں اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کو رکھا اور متحد ہوکر ترنمول کانگریس امیدوار شترو گھن سنہا کو کافی تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب بنانے کا وعدہ کیا ۔
















