Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*پچھم بردوان ضلع انتخابی کور کمیٹی کی میٹنگ میں شتروگن سنہا کی حمایت میں انتخابی لائحہ عمل طے کیا گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول پارلیمانی حلقہ کے سابق ایم‌ پی و ریاستی وزیر بابل سپریو جمعہ کی رات آسنسول پہنچے۔آسنسول کے ایک نجی ہوٹل میں لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر شتروگن سنہا کی حمایت میں لاءحہ عمل تیار کیا۔اس کے ساتھ کولکاتا قیادت کے ذریعہ دی گءی ہدایت سے علاقاءی نیتاءوں اور رہنماءوں کو باور کرایا ۔غور طلب ہے کہ بابل سپریو 2014 اور 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے ٹکٹ پر جیت درج کراتے ہوءے آسنسول کے ایم پی منتخب ہوءے اور مرکزی وزیر بھی بناءے گیے۔لیکن سال 2021کے اسمبلی الیکشن کے بعد وہ بھاجپا چھوڑ کر ٹی ایم سی میں شامل ہوگیے۔ٹی ایم سی کے ایم‌ ایل اے منتخب ہونے کے بعد ممتا کابینہ میں بحیثیت وزیر ہیں۔میٹنگ میں وزیر ملاءے گھٹک ، وزیر پردیپ مجمدار،ترنمول کے ریاستی سکریٹری شیو داسن داسو، سبھا دی پتی وشوا ناتھ باءوڑی، ترنمول کانگریس کے ضلع صدر و پانڈیشور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے نریندر ناتھ چکرورتی، آسنسول کے کارپوریشن کے چیءر مین امر ناتھ چٹرجی ، آءی این ٹی ٹی یو سی کے ضلع صدر ابھجیت گھٹک، مہیلا ضلع ٹی ایم سی صدر اسیما چکرورتی ادھیڑ گپتا و دیگر موجود رہے۔