برن پور : ہیرا پور تھانہ کے تحت برن پور آپر روڈ موڑ پر واقع ایک جھونپڑی نما مکان میں منگل کی دوپہر تقریباً بارہ بجے اچانک آگ لگنے سے اس پاس کی تقریباً ایک درجن جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگیں۔ آگ لگنے کی اطلاع پاتے ہی ہیرا پور تھانہ کے اے سی پی، سرکل انسپکٹر ، افسر انچارج ایس ایس ٹھاکر سمیت ایک درجن پولس افسر و سی وی پی ایف اور علاقائی لوگ جمع ہو گئے ۔ برن پور ایسکو اسٹیل پلانٹ کی تین دمکل جائے وقوع پر پہنچ کر ڈیڑھ گھنٹے کی مشقت سے آگ بجھانے میں کامیاب ہوئی۔ وہاں موجود آئی این ٹی ٹی یو سی ضلع رہنما سمیر خان عرف بانکے نے بتایا کہ پرمود نام کے شخص کے گھر میں جل رہے چولہے سے پورے علاقے میں آگ لگی ہے۔ اس سے قبل بھی دوبار اس کی جھونپڑی میں آگ لگ چکی ہے ۔ گذشتہ دنوں اسی آگ میں جل کر اس کی ماں مرچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پرمود چولہا جلاکر باہر نکل گیا تھا ، ہوا چلنے سے آگ پھیل گئی۔ اس حادثے میں چار پانچ بکری اور ایک درجن مرغی کے علاوہ ایک درجن گھروں کے تمام ساز و سامان جل کر راکھ ہوگئے ۔ ان جھونپڑیوں میں رہنے والے لوگ بھاگ کر اپنی جان بچائی ۔

















