Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*حاجی سید فرید نگر میں یک روزہ فٹ بال ٹورنامنٹ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

برن پور : آسنسول میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 98 کے حاجی سید فرید نگر میں ٹیم فرید نگر کے زیر اہتمام سنیچر کے دن یک روزہ منی گول پوسٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صنعتی شہر برن پور و اطراف کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلہ رئیل میڈرڈ رحمت نگر اور ہکا انٹر نیشنل برن پور کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں ہکا انٹر نیشنل کی ٹیم نے رئیل میڈرڈ کی ٹیم کو ایک گول نل سے شکست دے کر ونر ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔ ونر ٹیم کو ٹرافی اور دوہزار روپے نقد اور رنر ٹیم کو ٹرافی اور پندرہ سو روپئے نقد کے علاوہ ونر اور رنر ٹیم کے کھلاڑیوں کو میڈل دے کر حوصلہ افزائی کی گئی ۔ اس کے علاوہ مین آف دی میچ، مین آف دی ٹورنامنٹ اور بہترین گول کیپر ، ریفری کو ٹرافی دئیے گئے۔ مذکورہ ٹورنامنٹ میں چھوٹے چھوٹے بچوں کا بھی نمائشی میچ ہوئے اور انہیں بھی میڈل دیکر حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس ٹورنامنٹ مہمانان مہمانان میں آسنسول میونسپل کارپوریشن بورو 7 کے چیرمین شیبانند باؤری اور وارڈ کونسلر کہکشاں ریاض کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ٹیم فرید نگر کے ممبران میں سید کیف، سید فیصل، ذاکر حسین، محمد کیف، محمد امن، عارف خان، ساہل خان، زاہد خان اور محمد سکندر کے نام شامل ہیں۔

Latest News

Related News