برن پور : صبح سویرے سیل۔ آئی ایس پی برن پور اسٹیل کارخانہ کے جنرل منیجر کے فلیٹ میں پولس کے لباس میں شرپسندوں نے داخل ہوکر لاکھوں روپئے کے قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ اس واقعے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ آئی ایس پی ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق برن پور ایسکو اسٹیل پلانٹ کے جنرل منیجر وینو گوپال راؤ برن پور ریور سائیڈ کے سی 5 فلیٹ میں رہتے ہیں۔آج صبح اچانک شرپسندوں نے فلیٹ میں داخل ہوکر کہا کہ پولس کی چھاپہ پڑی ہے۔ اس کے شرپسندوں نے لوٹ پاٹ کو انجام دیا اور لاکھوں مالیت کے سامان لے کر فرار ہوگئے ۔اس واقعہ کی خبر پھیلتے ہی آس پاس فلیٹ کے مکیں جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ آئی ایس پی جی ایم نے ہیرا پور تھانہ پولس اور ایسکو اسٹیل انتظامیہ کو مدد کے لئے اطلاع دی۔










Post Views: 235










