رانی گنج : پچھم بردوان ضلع کے فعال صحافی کرانتی سنگھ کی اہلیہ پوجا سنگھ (42) کا درگا پور کے ایک نجی اسپتال میں اتوار کی رات انتقال ہوگیا ہے۔ پوجا سنگھ کی موت سے کرانتی سنگھ اور پورے خاندان کے لوگوں میں غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ضلع کے صحافی برادران اور معروف شخصیتوں نے اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کرانتی سنگھ کو صبر کرنے کو کہا ہے۔ آج ہی صبح 10 بجے مجیا گھاٹ پر آخری رسومات ادا کی جائے گی۔










Post Views: 195








