بہت افسوس کی بات ھے کہ دارالعلوم اہلسنت اشرفیہ رضویہ رحمت نگر برن پور کے دو طالب علم جو ربیع الاول شریف کے موقع پر چھٹی لیکر بجائے گھر کے ڈیشیر گڑھ ندی آگئے اور نہانے میں پانی کے بہاؤ کا شکار ھوگئے ۔ان دونوں طالب کا نام محمد تنویر رحمت نگر ، محمد راقب, ریل پار آسنسول ۔۔
یہ افسوسناک خبر سنتے ھی پورا علاقہ غمزدہ ھوگیا جائے وقوع پر اساتذہ کرام
حضرت مولانا محمد انور رضا صاحب صدر المدرسین مدرسہ اشرفیہ رضویہ رحمت نگر۔شیخ القراء حضرت قاری محمد آصف رضا صاحب رضوی مصباحی استاذ دارالعلوم اشرفیہ رضویہ رحمت نگر۔مخلص اہلسنت حضرت مولانا حافظ سید سھیل صاحب چشتی خانقاہ جلالیہ ڈیشیر گڑھ حضرت سید بلال صاحب دربا حضرت انجان شاہ بابا ڈیشیر گڑھ۔طالب علم کے گارجین حضرات اور ڈیشیر گڑھ کے ذمہ داران خصوصاً محب الاولیاء حضرت علامہ سید محمد عتیق الرحمن صاحب قبلہ قادری ڈیشیر گڑھ حضرات بھی پہونچ کر اس حادثے پر اپنے رنج وغم کااظہار کررھے ھیں اسٹیمر پن ڈوبی سے تلاش جاری ھے فقط
غمزدہ خادم اہلسنت
*محمد مبین احمد حبیبی* نائب صدر علماء ومشائخ بورڈ ضلع پچھم بردوان مغربی بنگال










