Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

ریاستی حج انسپکٹر محمد شہنواز کی والدہ کا انتقال پُرملال

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ریاستی حج انسپکٹر محمد شہنواز کی والدہ کا انتقال پُرملال

شمالی آسنسول کے جہانگیری محلہ سےتعلق رکھنے والےاسٹیٹ حج انسپکٹر اور قاضی نذر الاسلام پرائمری اسکول کے مدرس الحاج ماسٹر محمد شہنواز عالم کی والدہ محترمہ جمعرات کی دوپہر تقریباً دیڑھ بجےاس جہان آب وگل کوہمیشہ ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر اپنے معبود حقیقی سے جا ملیں۔اسی شب دس بجے جہانگیری محلہ قبرستان میں سپردِ خاک کی گئیں۔ جنازے میں ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کی اچھی خاصی تعداد موجود رہی۔شہنواز عالم کے ماموں محمد زاہد اختر(ٹی ٹی ) نے بتایا کہ ان کی ہمشیرہ ایک عرصہ سے صحت کے کئی مسائل سے دوچار تھی اور مسلسل علاج میں رہتے ہوئے بہت حد تک نارمل زندگی گذار رہی تھی۔ جمعرات کے دن انکی آنکھ کا آپریشن ہونا تھا۔چنانچہ ان کا فرزند محمد شہنواز انہیں لےکر اسپتال گئے مگر آپریشن سے قبل ان کے پریشرمیں بہت کمی دیکھ کر ڈاکٹر نے آپریشن نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ اسی حالت میں انہیں گھر واپس لاکر بستر پرلٹا دیا گیا۔ آرام ملنے پر انہیں نیند آگئی مگر گھر والوں کو کیا پتہ تھا کہ یہ نیند ابدی نیند ثابت ہوگی اور ان کی روح پرواز کر جائے گی۔ واضح ہوکہ شہنواز کے والد محمد عرفان انصاری کا بہت پہلے انتقال ہوچکا ہے۔