Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*فیروز خان FK کا وزیرِ اعظم سے احمد آباد طیارہ حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

بین الاقوامی سماجی کارکن اور ICSC و FK گروپ کے چیئرمین فیروز خان FK نے احمد آباد میں پیش آئے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے فضائی حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کو مکتوب ارسال کر کے واقعے کی اعلیٰ سطحی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ افسوسناک حادثہ 12 جون کو احمد آباد میں ایئر انڈیا کی پرواز کے ساتھ پیش آیا، جس میں 274 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں 241 مسافر اور عملے کے 33 ارکان شامل تھے۔ فیروز خان نے اس واقعے کو “پورے ملک کے لیے ایک المناک دن” قرار دیا اور کہا کہ “12 جون، ہندوستان کے لیے ایک سیاہ دن (کال دیوس) تھا”۔
انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ صرف ایک تکنیکی خرابی نہیں بلکہ ایک قومی سانحہ ہے جس نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ایسے حادثات کے تدارک کے لیے سخت اور شفاف جانچ ناگزیر ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے سانحات کو روکا جا سکے۔
*حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ*
فیروز خان FK نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ:*

حادثے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کی جائے اور اصل وجہ سامنے لائی جائے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو خاطر خواہ معاوضہ دیا جائے۔

زخمیوں کا مکمل علاج حکومت کے خرچ پر کروایا جائے۔

شوک زدہ خاندانوں کے لیے آخری رسومات، سفر اور ضروری امداد کے تمام انتظامات حکومت کی ذمہ داری ہو۔

“یہ محض پالیسی کا معاملہ نہیں، اخلاقی فرض ہے”
*فیروز خان نے کہا کہ،*

<span;>> “یہ صرف ایک پالیسی معاملہ نہیں بلکہ حکومت کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو ان کے دکھ میں تنہا نہ چھوڑا جائے۔”

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیرِ اعظم اور متعلقہ محکمے اس حادثے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری اور سخت اقدامات کریں گے تاکہ عوام کا حکومت پر اعتماد برقرار رہے۔