Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

کلثی میں تعلیمی و ادبی تقریبات

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

*کلثی میں تعلیمی و ادبی تقریبات*

*کل مورخہ 19 مئی،2026ء کو “بحر ادب” ( کلٹی) کی جانب سے ایک تعلیمی و شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کے لیے مصرعِ طرح:”آ، اے شبِ فراق تجھے گھرہی لے چلیں”( ناصر کاظمی) مشقِ سخن کے طور پردیا گیا تھا,جس پرشعرا نے طبع آزمائی کی.*
*اس نشست کی صدارت کلثی کے معروف شاعر معراج احمد معراج نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض ماسٹر شمشاد اکرم نے انجام دیے.*
*اس نشست میں منصور نقیب نشیدی، معراج احمد معراج،اظہر عارف ،مکرم علی نادم، جاں نثار اختر، ہریرہ شہزاد وارثی ،خالق کلٹوی،حافظ محمد ارشد، سلیق الرحمن، ضیاء الحسین ،غلام جیلانی، نواب کلیم آرزو وغیرہ نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا.*
*اس تقریب میں علاقائی سطح پر مدھیامک اور ہائر سیکنڈری کے امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات کو انعامات سے نوازا گیا. ہائر سیکنڈری میں فرحان انصاری نے سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ، جبکہ مدھیامک میں ثنا فاطمہ اور فیضان علی نے سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے. یہ انعامات معروف شخصیات معراج احمد معراج،منصور نقیب نشیدی اور جاں نثار اختر کے دستِ مبارک سے دیے گئے. ان تمام طلبہ و طالبہ کو “بحر ادب” کے اراکین اور سامعین نے مبارکباد پیش کی. اس موقع پرصدرِ محفل نے طلبہ وطالبہ کی تعلیمی و ادبی کاوشوں کو سراہا. اور انہیں مزید محنت کرنے کی تلقین بھی کی.*
*ناظمِ محفل انعام صاحب نے اختتام پر تمام مہمانوں اور شعرا کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اسی طرح کی تقریبات کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا.*
منجانب:
انعام الحق انعام
بانی “بحر ادب” (کلٹی)