*خلیل منزل میں جشن یوم پیدائش اور شعری نشست* شہر آسنسول کے صاحب کتاب شاعر، ادب نواز شخصیت اور حلقہ اردو ادب کے روح رواں خورشید ادیب کی یوم پیدائش کا جشن پروقار طریقے سے اتوار کی شام قریشی محلہ میں واقع خلیل منزل میں منایاگیا۔موقعے پر موجود آسنسول ،برنپور اور رانی گنج کی معروف علمی، ادبی،سماجی وسیاسی شخصیتوں نے میزبان خورشید ادیب کے سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد اور تحائف پیش کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر منعقدہ شعری نشست میں ابوفیضان، سلیم سرفراز،ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا،یاسین ثاقب،ندیم شعبانی، شاذیہ نیازی،خالق ادیب اور میزبان خورشید ادیب نے باری باری تحت وترنم میں اپنی غزلیں پیش کیں جبکہ آسنسول کارپوریشن کے سابق ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق، نثر نگار و کالم نویس انجنئیر خورشید غنی،اشرف عالم قادری،ڈاکٹر محمد انوار الحق،ماسٹر محمد سلیمان،ڈاکٹر نسیم انصاری،محمد افتاب ،پرویز عالم،اور مسز خورشید ادیب نے اپنے تاثرات کے دوران خورشید ادیب کو لمبی عمر کی دعائیں دئیے.










