*جہانگیری محلہ Gen-Z کےزیر اہتمام “لٹل اسٹار چمپئن ٹرافی 2026” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر*
ہندوستان کے جنتر منتر میں Gen-Z نے نیٹ پیپر بدعنوانی کے خلاف جس شاندار طریقے سے احتجاج درج کراتے ہوئے نئی تاریخ مرتب کی۔ جہانگیری محلہ Gen -Z کے نوجوانوں نےاسی طرح اسپورٹس میں ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اتوار کے دن ایک شاندار اور کامیاب مینی فٹبال ٹورنامنٹ ” لٹل اسٹار چمپئن ٹرافی 2026 ” کا انعقاد کیا۔جہانگیری محلہ وارڈ 28 کے چاندنی چوک کی چھوٹی سی خالی زمین کو بہت قاعدے کے ساتھ خوبصورت طریقے سے سجا سنوار کر فٹبال اسٹیڈیم بنایا گیا جہاں مقامی وبیرونی 24 ٹیموں نے حصہ لیا۔دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ رات دس بجے ہوا۔فائنل مقابلہ ایس اے کاورواش ،اوکے روڈ اور سام -7،بادل چوک کے درمیان کھیلا گیا۔ دلچسپ فائنل مقابلہ ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا۔ بالآخر ٹائی بریکر میں کارواش فائنل گول دے کر چمپئن شپ ٹرافی پر قبضہ جمایا۔موقعے پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود وارڈ 29 کے سابق کونسلر گورو گپتا، کانگریسی رہنما شہاب الدین راجو،ایڈوکیٹ تابش سرور،ترنمول رہنما تبریز عالم بابو وارباش ہاشم، سماجی خدمت گار نیاز احمد، آسنسول ملی ویلفیئر سوسائٹی کے رکن حافظ زاہد مرتضیٰ ودیگر کے ہاتھوں ونر ٹیم کو 1500 روپئے کا چیک اور ٹرافی جبکہ رنر ٹیم کو 1000 روپئے کا چیک اور ٹرافی پیش کیا گیا۔پورے ٹورنامنٹ میں ریفری کی ذمہ داری محمد قاصد مرتضیٰ اور عادل نعیم بحسن و خوبی انجام دئیے۔ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں جہانگیری محلہ Gen -Z کے نوجوانوں میں شامل شہنواز گڈو،توصیف اجمل،نایاب زاہد، مختار نئیر،رئیس،شہنواز پوچو، مختار، سونو،مہتاب گڈو،راجو،تفسیر،محمد فرحان،سعد، سیف، آفریدی، انس ساجد،توقیر،ماہی ودیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں کمنٹری کے فرائض توصیف اجمل ،ساجد مرتضیٰ اور رنکو انجام دئیے۔










