Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سلیم سرفراز کاچوتھا افسانوی مجموعہ “بددعا کرنےوالے” کی رسم رونمائی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*سلیم سرفراز کاچوتھا افسانوی مجموعہ “بددعا کرنےوالے” کی رسم رونمائی*
شمالی آسنسول سے تعلق رکھنے والے معروف ومستند افسانہ نگار اور منفرد لب و لہجہ کے شاعر سلیم سرفراز کاچوتھا افسانوی مجموعہ مع تبصرہ”بددعا کرنے والے ” کااجراء منگل کی شام ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں عمل میں آیا۔ تسلیم نیازی میموریل ادبی منچ کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب رسم رونمائی کی صدارت معمر افسانہ نگار،محقق،ناقد اور تقریباً 30 کتابوں کے خالق ڈاکٹر عشرت بیتاب نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ماسٹر امتیاز احمد انصاری اپنے مخصوص لب ولہجہ میں انجام دئیے۔ آسنسول کارپوریشن وارڈ 29 کے کونسلر گورو گپتا، کالم نویس،نثرنگار اور مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے سابق رکن الحاج انجنئیر خورشید غنی ،رانی گنج ٹی ڈی بی کالج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ،شاعرہ وادیبہ ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا، معروف ناظم مشاعرہ خالق ادیب،نسوانی جذبات کی بھرپور ترجمانی کرنے والی شاعرہ شاذیہ نیازی ودیگر محبان تسلیم نیازی کے ہاتھوں اس تازہ افسانوی مجموعہ کا اجراء عمل میں آیا۔ ناظم تقریب امتیاز احمد انصاری نے تمہیدی کلمات کے دوران سلیم سرفراز کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ان کا تین افسانوی مجموعہ ،ایک افسانچے کا مجموعہ اور دو شعری مجموعہ منظر عام پر آکر اہل علم و ادب سے داد وتحسین حاصل کر چکا ہے۔ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا نے بڑی تفصیل کے ساتھ سلیم سرفراز کی اعلیٰ تخلیقی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے اس تازہ افسانوی مجموعہ میں شامل کئی افسانوں کے محاسن بیان کئے۔ انجنئیر خورشید غنی نے بھی ان کی بےپناہ صلاحیتوں کا احاطہ اپنی تقریر میں کیا اور ان کے افسانوں کے کلائمکس کی انفرادیت پر خصوصی روشنی ڈالی۔کونسلر گوروگپتانےاپنے علاقے میں سلیم سرفراز جیسی قد آور ادبی شخصیت کی موجودگی پر فخر کا اظہار کیا۔موصوف نے ادبی و تعلیمی پروگرام منعقد کرنے کےلئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔صاحب کتاب شاعر مسرت حسین عازم اور ایس آئی آف اسکول ریاض عشرت شمشی نے بھی مصنف کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کیا۔صدر مجلس ڈاکٹر عشرت بیتاب نےسلیم سرفراز کا آغاز سے لے کر آج تک کے افسانوی سفر کی روداد بیان کرتے ہوئے انہیں  دور حاضر کے بڑے افسانہ نگاروں میں شامل بتایا۔ صاحب کتاب شاعر خورشید ادیب نے منظوم خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کاآغاز معروف شاعر پرویز عالم قاسمی کے تلاوت قرآن اور خوش گلو آواز کے مالک شاعر یاسین ثاقب کے نعت پاک سے ہوا۔ غزل سنگر محمد حفیظ نے سلیم سرفراز کی ایک رومانی غزل پیش کی۔پروگرام کے اختتام پر تمام مہمان اور سامعین کو عشائیہ کے طور پر بریانی کے پیکٹ کے ساتھ رخصت کیا گیا ۔

Latest News