Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول کے جی ٹی روڈ پر کمارپور برج کے قریب خوفناک سڑک حادثہ، ڈلیوری بوائے جاں بحق، شدید احتجاج کے بعد سڑک جام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول کے جی ٹی روڈ پر واقع کمارپور برج کے قریب ہفتہ کے روز ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک ڈلیوری بوائے کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ موٹر سائیکل پر سوار ایک دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی باشندوں میں شدید غم و غصہ دیکھنے کو ملا۔ مشتعل افراد سڑک پر اتر آئے اور جی ٹی روڈ پر دھرنا دے کر راستہ بند کر دیا۔ مظاہرین نے حادثے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو سمجھا بجھا کر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔ پولیس نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
احتجاج اور سڑک جام کے باعث جی ٹی روڈ پر کچھ وقت کے لیے ٹریفک بری طرح متاثر رہی، تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت بحال کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔