آسنسول کے بارابنی تھانہ کے تحت چنچوڑیا گاؤں میں سوموار کی رات ایک گھریلو خاتون کی پراسرار موت کو لے کر علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ متوفیہ کا نام پوجا گھوش (35) تھا۔ مہلوکہ کے میکے والوں کی شکایت پر بارابنی تھانہ پولیس نے شوہر جیون گھوش کو حراست میں لے لیا ہے۔ الزام ہے کہ پوجا گھوش کو اس کے میکے والوں نے پھانسی پر لٹکا ہوا پایا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، 2012 میں بارابنی تھانہ کے چنچوڑیا گاؤں کے رہائشی جیون گھوش کی شادی جھارکھنڈ کے نرسا تھانہ کے اکیاڑکُوڑ گاؤں کے رہائشی بھوَن مال کی بیٹی پوجا کے ساتھ ہوئی تھی۔ شادی کے چند برس بعد ہی دونوں کے درمیان مختلف باتوں کو لے کر جھگڑے ہونے لگے۔
سوموار کی شام پوجا کو سسرال کے ایک کمرے میں پھانسی کے پھندے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ اس کے بعد اس کے میکے والوں کو خبر دی گئی کہ پوجا نے خودکشی کر لی ہے۔ خبر ملتے ہی وہ لوگ بارابنی پہنچے۔ اُس وقت پوجا کو بے ہوشی کی حالت میں آسنسول ضلع اسپتال لے جایا جا رہا تھا۔ میکے والوں نے ایمبولینس کو روک کر احتجاج شروع کر دیا، پھر اس گاڑی کو بارابنی تھانہ لے جایا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ پوجا کے دو چھوٹے بچے بھی ہیں



















