Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بجلی کا کرنٹ لگنے سے گھریلو خاتون کی دردناک موت، خاندان غم میں نڈھال*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

سالان پور بلاک کے آچڑا پنچایت کے آچڑا گاؤں میں آج ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں شکھا ماجی نامی گھریلو خاتون بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق، آج صبح تقریباً ساڑھے گیارہ بجے شکھا گھر میں پانی کے لئے واٹر پمپ آن کر رہی تھیں، اسی دوران سوئچ بورڈ چھوتے وقت انہیں کرنٹ لگ گیا۔

حادثے کے فوراً بعد گھر کے ایک فرد نے بجلی کا مین کنکشن بند کر دیا اور شکھا کو فوری طور پر کُلٹی کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں کی تمام تر کوششیں ناکام ثابت ہوئیں اور شکھا کو مردہ قرار دیا گیا۔

اس ناگہانی حادثے سے پورے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ شکھا کے شوہر، مانک ماجی، جو مقامی سطح پر اینٹ اور بالو (ریت) کی سپلائی کے کام سے منسلک ہیں، اس ناقابل تلافی نقصان پر شدید رنجیدہ ہیں۔ مرحومہ کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

علاقہ مکین اس دلخراش واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کر رہے ہیں، اور گاؤں کی فضا غم و اندوہ میں ڈوبی ہوئی ہے۔