Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بوڈ اپل میں بھوپوراٹم پروگرام کے دوران کے کویتا گرفتار*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*بوڈ اپل میں بھوپوراٹم پروگرام کے دوران کے کویتا گرفتار*

*زبردستی پولیس گاڑی میں بٹھانے کے دوران  نیچے گرنے سے ٹی آر ایس سربراہ زخمی ہوگئیں*

*کانگریس حکومت کی الٹی گنتی شروع۔ جدوجہد میں مزیدشدت پیدا کرنے کا عزم*

پولیس کے سخت گیر رویہ کے باوجود تلنگانہ رکشنا سینا کا بوڈ اپل میں تلنگانہ کے جہدکاروں کے لئے منعقدہ بھوپوراٹم پروگرام شاندار کامیابی سے ہمکنار رہا۔  پروگرام کے دوران اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہو گئی جب پارٹی سربراہ کلواکنٹلہ کویتا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سے ہی پولیس نے بوڈاپل میں ٹی آر ایس کے  بھوپوراٹم پروگرام کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔  متعدد جہد کاروں اورٹی آر ایس قائدین کو گھروں پر نظر بند کر دیا گیا اور انہیں بوڈاپل پہنچنے سے روکا گیا۔  اس کے باوجود ٹی آر ایس کے قائدین اور جہدکاروں کی کثیر تعداد بوڈاپل پہنچ گئی۔ بھوپوراٹم پروگرام میں جہد کاروں کے علاوہ ہزاروں ٹی آر ایس کارکنوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ایچ ایم ڈی اے اراضی پر جہد کاروں کی رکشا کالونی کے قیام کا اعلان کیا گیا اور بورڈ بھی نصب کیا گیا۔ کویتا اور دیگر نے روایتی انداز میں یہاں خصوصی پوجا بھی انجام دی۔  اس دوران پولیس نے کویتا کو گرفتار کرنے کے لئے طاقت کا بے جا استعمال کیا۔ کویتا کوزبردستی پولیس کی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجہ میں وہ نیچے گر گئیں اور زخمی ہوئیں۔ کویتا کو نوکیلےپتھروں پر گرنے کی وجہ سے چوٹیں آئیں۔ اس دوران دھکم پیل بھی ہوئی۔ پولیس نے جہد کاروں، ٹی آرایس قائدین حتی کہ صحافیوں کو بھی لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ کویتا کو بوئن پلی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ کویتا کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی تلنگانہ رکشنا سینا کے سینکڑوں قائدین اور کارکن پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور کویتا کی رہائی کے مطالبہ پر دھرنا منظم کیا۔ احتجاجیوں نے پولیس اور کانگریس حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بوئن پلی پولیس اسٹیشن کے قریب میڈیا کے نمائندوں سے مختصراً بات کرتے ہوئے کویتا نے ان کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ کانگریس حکومت نے جہد کاروں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے اور اب جہد کاروں کے احتجاج کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہرگز پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے۔ کویتا نے پرزور انداز میں کہا کہ کانگریس حکومت کی الٹی گنتی کا آغاز ہو چکا ہے۔ اب عوامی جدوجہد میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ کویتا نے دعویٰ کیا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بھوپوراٹم پروگرام کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی جو کہ ٹی آر ایس کو عوامی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔