کھڑگپور کے دیبل پور وارڈ نمبر 5 میں انیس رحمان کے ترنمول کانگریس پارٹی آفس میں گزشتہ روز پارٹی کارکنان کے ساتھ ایک کامیاب اور پُرجوش میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔یہ میٹنگ دھرمتلہ میں 21 جولائی کے شہید دیوس مارچ کی تیاری کے لئے بلایا گیا تھا۔
اس میٹنگ میں وارڈ کے سبھی سرگرم پارٹی ورکرس کو جوڑا گیا تاکہ 21 جولائی شہید دیوس کے تعلق سے پارٹی ورکروں سے آپسی رائے مشورہ کی جا سکے ۔ ان کارکنوں سے گزارش کی گئی کہ وہ لوگوں کو شہید دیوس کی اہمیت اور اس دن کی قربانی کے بارے میں بتائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس میں شرکت کرنے لئے تیار کریں تاکہ کھڑگپور وارڈ نمبر 5 سے ایک بڑی تعداد دھرمتلہ جاکر شہید دیوس کو کامیاب بنائیں۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے فعال لیڈر جناب عارف رحمان نے اس دن کو یادگار کرتے ہوئے کہا کے شہیدوں کا خون بنگال میں انصاف کی لڑائی کی بنیاد ہے۔ ہم آج ان کی قربانی، ان کی ہمت، ان کے بہتر، منصفانہ خواب کی تعظیم کے لیے ہم لوگ دھرمتلہ چلنا چاہیے اور وہاں پہنچ کر ہم ان شہیدوں کو سچی خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ایک اور پارٹی کے شعلہ بیان مقرر جناب جاوید احمد خان نے 21 جولائی کے کالے دن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 1993 میں اس دن، یوتھ کانگریس کے بہادر کارکن ایک سادہ جمہوری حق کا مطالبہ کرنے والی ممتا بنرجی کی قیادت میں ایک پرامن ریلی کے دوران پولیس کی فائرنگ میں شہید ہو گئے تھے۔ ہم ان شہیدوں کی شہادت کو اتنی آسانی سے فراموش نہیں کرسکتے۔ اس لئے اس دن کی اہمیت کو بنائے رکھنے کے لئے ہمیں اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا اور فرقہ پرست طاقتوں سے ظلم کے خلاف متحد ہونا ہوگا اسی لئے ہم سب 21 جولائی کو دھرمتلہ جاکر اپنے متحد ہونے کو ثبوت پیش کریں۔ اس میٹنگ میں دیگر اور بھی مقررین نے اس شہید دیوس کے موقعے سے اپنی اپنی باتیں رکھیں جن میں سوبیر، ایس اے خان، محمد صدیق، شیخ اکرام، شیخ کمسل، اے ڈی برمن، شیخ رحیم کا نام قابل ذکر ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد اس میٹنگ میں موجود تھی جن میں ذاکر بیگ، حمید، جبار، شاہد محدالدین، حمید اور چھوٹو بھائی وغیرہ نے اپنی اپنی شرکت سے اس میٹنگ کو کامیاب بنایا۔ آخیر میں پارٹی کے سنیر لیڈر اور کے کنوینر جناب انیس رحمان نے سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور میٹنگ کے اختتام کا اعلان کیا۔























