Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*خستہ حال سڑک کے خلاف انوکھا احتجاج، کانگریس کارکنان نے سڑک کے گڈھوں میں کی دھان کی روپائی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

مانسون کی بارش نے کُلٹی کی سڑکوں کو اس قدر خستہ حال بنا دیا ہے کہ آئے دن حادثے ہو رہے ہیں۔ سڑکوں کی اس خستہ حالی کے خلاف سنیچر کے روز کُلٹی بلاک کانگریس کی جانب سے ایک انوکھے انداز میں احتجاج کیا گیا۔
پارٹی کارکنان نے سڑکوں پر موجود گہرے گڈھوں میں جمع پانی میں دھان کی روپائی کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ احتجاج کا مقصد یہ بتانا تھا کہ سڑکوں کی حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ ان میں کھیت کا منظر پیدا ہو گیا ہے، اور گڈھوں میں جمع پانی میں باقاعدہ دھان کی کاشت ممکن ہو گئی ہے۔
کُلٹی بلاک کانگریس کے صدر سُکانت داس نے بتایا کہ ڈیسرگڑھ سے براکر، بیگونیا اور نعمت پور جانے والی سڑکیں مکمل طور پر برباد ہو چکی ہیں۔ مرمت نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں گڈھوں میں تبدیل ہو گئی ہیں، جس سے گاڑی چلانے والوں اور عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


انہوں نے الزام لگایا کہ آسنسول کارپوریشن، پی ڈبلیو ڈی اور مقامی انتظامیہ سبھی اس مسئلے پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کانوں میں تیل ڈال کر سوئے ہوئےہیں۔
کانگریس کارکنوں کے اس علامتی اور پراثر احتجاج کا مقصد انتظامیہ کی توجہ اس سنگین مسئلے کی طرف مبذول کرانا تھا، تاکہ جلد از جلد سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہو سکے۔