Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*درگاپور کے آئنسٹائن روڈ پر برقی سامان کی دکان میں آگ، آدھے سے زیادہ سامان جل کر خاک*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

درگاپور کے آئنسٹائن روڈ علاقے میں واقع ایک برقی سامان کی دکان میں اچانک آگ لگنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس حادثے میں دکان کے اندر رکھا کافی سامان جل کر خاک ہو گیا اور دکان کو بھاری نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا ایک انجن موقع پر پہنچا اور کافی دیر کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ تاہم آگ کی شدت کے باعث دکان کا آدھے سے زیادہ حصہ جل کر تباہ ہو گیا۔
مقامی دکانداروں کے مطابق اتوار کی دوپہر تقریباً ساڑھے تین بجے کے قریب محلے کے کچھ بچے دکان کے پاس کھیل رہے تھے۔ اسی دوران انہوں نے دکان کے اندر سے دھواں نکلتے دیکھا۔ بچوں نے فوری طور پر علاقے کے لوگوں کو اطلاع دی جس کے بعد مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کو خبر دی۔
فائر بریگیڈ کے ابتدائی اندازے کے مطابق یہ آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ واقعہ کی جانچ جاری ہے جبکہ نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔