*دی کریسنٹ اسکول میں جوش و خروش کے ساتھ یومِ آزادی منایا گیا*
برن پور: آزادی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر آزاد نگر واقع دی کریسنٹ اسکول، برن پور میں یومِ آزادی کی تقریب جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب میں اسکول کے بانی و ڈائریکٹر ایم ڈی سمیع اللہ نے قومی پرچم لہرایا، جس کے بعد طلبہ و اساتذہ نے قومی ترانہ پیش کیا۔
تقریب کا آغاز اسکول کے پرنسپل آر۔ کے۔ شریواستو کے استقبالیہ اور تعارفی خطاب سے ہوا۔ اس موقع پر طلبہ نے حب الوطنی پر مبنی گیت، رقص، تقاریر، نظم خوانی اور ڈراما سمیت مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے۔
کلاس ششم کی انابیہ خان نے انگریزی میں تقریر کی، جبکہ کلاس ششم کے زایان راشد نے ہندی اور کلاس دہم کے حارث بن جاوید نے بنگالی زبان میں خطاب کیا۔ کلاس چہارم، ششم اور دہم کے طلبہ نے افتتاحی گیت پیش کیا، جبکہ کلاس دوم، سوم اور چہارم کے طلبہ نے گروپ ڈانس پیش کرکے حاضرین کی داد حاصل کی۔
آیات علی، عادیفہ رازی اور ایم ڈی اَرش سمیت دیگر طلبہ نے نظم خوانی پیش کی۔ طلبہ کی جانب سے ڈراما اور سینئر طلبہ کا گروپ ڈانس بھی تقریب کی خاص توجہ کا مرکز رہا۔ کلاس ہشتم کی علیشبہ فضل اور رافیہ ترنم نے بنگالی نظم خوانی پیش کی۔
اس موقع پر پرینکا گپتا میم اور شریف خان سر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں اسکول کے بانی و ڈائریکٹر ایم ڈی سمیع اللہ نے اظہارِ تشکر کیا۔ تقریب کا اختتام اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔
پروگرام کی نظامت کلاس ہشتم کے ایس۔ کے۔ حسن امام اور کلاس نہم کی علیشبہ نور نے کی۔








