رانی گنج میں قومی شاہراہ-19 پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے بانسڑا اسپتال کی 58 سالہ سینئر نرس چندرا ناگ رائے زخمی ہوئیں اور درگاپور لے جاتے وقت راستے میں انتقال کر گئیں۔ حادثے کے بعد جب انہیں بانسڑا اسپتال لایا گیا تو وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا، جس پر مقامی لوگوں نے سخت احتجاج کیا۔ ایمبولینس کی عدم دستیابی پر بھی ناراضگی ظاہر کی گئی۔ بعد ازاں ای سی ایل انتظامیہ اور یونین نمائندوں نے متوفیہ کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے پر تحریری اتفاق کیا۔
Post Views: 98










