Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ریلوے کی بلڈوزر کارروائی کے خلاف کانگریس کا احتجاج، بے گھر خاندانوں کی بازآبادکاری کا مطالبہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر اپنی زمین پر قائم بستیوں کو بلڈوزر چلا کر منہدم کیے جانے کے خلاف جمعہ کے روز کانگریس کارکنوں نے ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کی بازآبادکاری کا مطالبہ اٹھایا۔
قومی کانگریس کے ریاستی سکریٹری پرسنجیت پویتونڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل ریلوے انتظامیہ نے اپنی زمین پر گزشتہ تقریباً پچاس برسوں سے رہائش پذیر قریب 400 غریب خاندانوں کے مکانات اچانک بلڈوزر کے ذریعے منہدم کر دیے، جس کے سبب سینکڑوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت ’’رام راج‘‘ کے نام پر اتر پردیش کی طرز پر غریبوں کے مکانات مسمار کرنے کی پالیسی مغربی بنگال میں بھی نافذ کرنا چاہتی ہے، لیکن ریاست میں ایسی ’’بلڈوزر پالیسی‘‘ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
کانگریس نے مطالبہ کیا کہ بے دخل کیے گئے تقریباً 400 خاندانوں کو فوری طور پر متبادل جگہ فراہم کرکے ان کی بازآبادکاری کو یقینی بنایا جائے۔ پرسنجیت پویتونڈی نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ نے اس مسئلہ پر بات چیت اور بازآبادکاری کے امکانات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس احتجاجی پروگرام میں کلٹی کے روی یادو، آسنسول میونسپل کارپوریشن کے کونسلر ایس ایم مصطفیٰ سمیت کانگریس کے متعدد کارکنان اور مقامی افراد شریک تھے۔