کھڑگپور میں شدید گرمی اور لو کے دوران عوام اور راہگیروں کو راحت فراہم کرنے کے مقصد سے سماجی کارکن شیلندر سنگھ گزشتہ 10 دنوں سے مختلف مقامات پر شربت تقسیم کرنے کے کیمپ کا اہتمام کر رہے ہیں۔


اس بار یہ ‘شربت تقسیم’ کیمپ کھڑگپور کے مشہور مقام مسلم چوک، گول بازار میں لگایا گیا۔ اس کیمپ میں کھڑگپور ٹاؤن اقلیتی سیل کے سیکریٹری جناب جاوید احمد خان، انیش رحمان (سوشل میڈیا) اور ایس اے خان (سماجی کارکن) نے رضاکارانہ خدمات انجام دیں اور صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک لوگوں میں شربت کے گلاس تقسیم کیے۔
یہ پہل نہ صرف شدید گرمی میں پیاسوں کے لیے راحت کا سامان بنی بلکہ سماجی ہم آہنگی اور خدمت خلق کی ایک خوبصورت مثال بھی پیش کی۔











Post Views: 108










