محمد صہیب ریاستی صدر مسلم مائناریٹی ونگ ٹی آر ایس مقرر
محمد صہیب کو ریاستی صدر مسلم مائناریٹی ونگ ٹی آر ایس مقرر کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں پارٹی سربراہ کلو اکنٹلہ کویتا نے آج احکام جاری کئے ۔ محمد صہیب کو ٹی آر ایس اقلیتی ونگ کا ریاستی صدر نامزد کئے جانے پر مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات اور پارٹی قائدین و کارکنوں نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔محمد صہیب نے پارٹی سربراہ کے کویتا کی جانب سے صدر ریاستی اقلیتی ونگ ٹی آر ایس کا عہدہ دیئے جانے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے سماجی تلنگانہ کے قیام کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔
Post Views: 24










