Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کلٹی میں شاندار مشاعرہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*کلٹی میں شاندار مشاعرہ*
مورخہ 19/جولائی, بروز اتوار انعام الحق انعام (کلٹی, مغربی بنگال)کے دولتکدے میں شاندار مشاعرے کا انعقاد ہواجس کی صدارت کلٹی کے معروف شاعر وادیب معراج احمد معراج نے کی، اور نظامت کے فرائض ضیاءالحسین (کمار ڈوبی)نے انجام دیے۔مشاعرے کا آغاز غلام جیلانی (کمار ڈوبی)،اور شیخ حسین( چرکنڈہ) کی نعت سرائی سے ہوا.مہمان شعرا میں ابن تاج (کمار ڈوبی) غلام جیلانی (کمار ڈوبی),محمد حلیم تائب (کمار ڈوبی)،محمد خالق(براکر) اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔ان کے علاوہ مقامی شعرا میں مکرم علی نادم،اظہر عارف، جاں نثار اختر،انعام الحق انعام، ہریرہ شہزاد وارثی، ،حافظ محمد ارشد، خالق کلٹوی ،اور سلیق الرحمٰن،نے اپنے کلام سے سامعین کا دل جیتا. صدرِ مشاعرہ معراج احمد معراج، نے اپنے متعدد اشعار سنائے اور صدارتی خطبے میں کہا کہ کلٹی کی سرزمین نے بہت سارے قابل قدر شعرا کو جنم دیا جن کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا. نئی نسل کے شعرا میں بھی کئی ایسے نام ہیں جنہوں نے شاعری کی دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے اور ان سے امید ہے کہ وہ ساری اردو دنیا میں کلٹی کا نام روشن کریں گے.انہوں نے ادارہ “بحرِادب ” کی تعریف کی اور کہا کہ اس ادارے کی ادبی خدمات بھی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی.دیگر مہمانوں میں عبدالرب ،جناب زیاد خان اور ماسٹر منصور عالم کی شرکت نے اس مشاعرے کو بہت وقار بخشا.یہ مشاعرہ بہت ہی کامیابی کے ساتھ 10 بجے دن سے شروع ہو کر ایک بجے دن تک جاری و ساری رہا۔ ”
منجانب
انعام الحق انعام
بانی بزمِ بحرِادب
کلٹی۔ مغربی بنگال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔