Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ہر اٹھنے والی لاٹھی اور بہنے والے خون کا جواب عوام ووٹ کی طاقت سے دیں گے* *دہلی میں طلبہ کے پرامن احتجاج کے دوران پولیس کارروائی کی شدید مذمت* *تعلیمی نظام کی بہتری اور امتحانی پرچوں کے افشاء جیسے مسائل کا خاتمہ ہر طالب علم کا حق : کے کویتا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*ہر اٹھنے والی لاٹھی اور بہنے والے خون کا جواب عوام ووٹ کی طاقت سے دیں گے*

*دہلی میں طلبہ کے پرامن احتجاج کے دوران پولیس کارروائی کی شدید مذمت*

*تعلیمی نظام کی بہتری اور امتحانی پرچوں کے افشاء جیسے مسائل کا خاتمہ ہر طالب علم کا حق : کے کویتا*

سربراہ تلنگانہ رکشنا سینا  کلواکنٹلہ کویتا نے نئی دہلی میں طلبہ کے پرامن احتجاج کے دوران  پولیس کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ طلبہ اپنے جائز حقوق کے لئے آواز اٹھا رہے تھے۔ ان کا بنیادی مطالبہ تعلیمی نظام کی بہتری اور امتحانی پرچوں کے لیک جیسے مسائل کا خاتمہ ہے جو ہر طالب علم کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوسناک طور پر پولیس نے احتجاجی  طلبہ پر لاٹھی چارج کیا۔ آنسو گیس کا استعمال کیا اور یہاں تک کہ طالبات کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی جو کسی بھی جمہوری ملک میں ناقابل قبول ہے۔کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ یہ واقعہ حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے جو نہ تعلیمی نظام کو بہتر بنا سکی اور نہ ہی طلبہ کے مسائل حل کر سکی۔ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے پرامن آوازوں کو دبانا ایک خطرناک رجحان ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ ہی ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ جمہوریت کے اصولوں کے مغائر ہے۔ انہوں نے سماجی کارکن سونم وانگچک کے ساتھ سختی کی بھی مذمت کی جو طلبہ کے مسائل کی یکسوئی کے لئے بھوک ہڑتال پر تھے اور جنہیں زبردستی اٹھایا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر چھوڑاجائے۔کویتا نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ طلبہ کے تمام جائز مطالبات کو پورا کرے اور پیپر لیک معاملہ میں ملوث افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں سخت سے سخت سزا دے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ہر اٹھنے والی لاٹھی اور بہنے والے خون کا جواب عوام ووٹ کی طاقت سے دیں گے اور اس ناانصافی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

Latest News