Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ائمہ و موذنین کےاعزازیہ میں اضافہ اور گرین چینل وعدہ پورا کیا جائے* *تلنگانہ رکشنا سینا کا مطالبہ۔ وزیر اقلیتی بہبود اظہر الدین سے نمائندگی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*ائمہ و موذنین کےاعزازیہ میں اضافہ اور گرین چینل وعدہ پورا کیا جائے*

*تلنگانہ رکشنا سینا کا مطالبہ۔ وزیر اقلیتی بہبود اظہر الدین سے نمائندگی*

تلنگانہ رکشنا سینا کے مسلم اقلیتی قائدین کے ایک وفد نے سکریٹریٹ پہنچ کر وزیر اقلیتی فلاح و بہبود محمد اظہر الدین سے ملاقات کی اور انہیں ایک تفصیلی یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقتدار میں آنے سے قبل کانگریس نے ائمہ و موذنین کےاعزازیہ میں اضافہ کا جو وعدہ کیا تھا اسے فوری طور پر پورا کیا جائے، ساتھ ہی گرین چینل کے ذریعہ فنڈس کی بروقت اور آسان فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔وفد نے اس بات کی نشاندہی کی کہ  ماہانہ اعزازیہ کی فراہمی میں تاخیر اور وعدوں کی عدم تکمیل کے باعث ائمہ و موذنین کوشدید مشکلات پیش آرہی ہیں، جس کے سبب ان کا گزر بسر مشکل ہورہا ہے۔ریاستی وزیر کو بتایا گیا کہ وہ تلنگانہ رکشنا سینا کی سربراہ کلواکنٹلہ کویتا کی ہدایت پر ائمہ و مؤذنین کی نمائندگی کے لئے ان سے ملاقات کرنے آئے ہیں۔ وفد نے زور دیا کہ ائمہ و مؤذنین کو بلا رکاوٹ ان کا اعزازیہ فراہم کیا جائے اور ادائیگی کے عمل کو مؤثر اور شفاف بنایا جائے تاکہ انہیں درپیش مسائل کا مستقل حل نکل سکے۔

Latest News