اسکائی سیورز رے آف ہوپ فاؤنڈیشن کی جانب سے مغربی بنگال میں 100 سے زائد مستقل محلہ کلینک قائم کرنے کا منصوبہ
آسنسول: اسکائی سیورز رے آف ہوپ فاؤنڈیشن، جو حکومتِ ہند کی وزاتِ کارپوریٹ امور کے تحت رجسٹرڈ ہے، عوام کو بہتر اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے مغربی بنگال میں 100 سے زائد مستقل محلہ کلینک قائم کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔
فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرز میں ڈاکٹر عمران خان، ڈاکٹر سہیل اختر، سید آفتاب عالم اور شری بنود کمار یادو شامل ہیں۔
اس منصوبے کے تحت اب تک 10 مقامات پر محلہ کلینک مکمل طور پر تیار ہو چکے ہیں، جہاں عوام کو مفت ہیلتھ چیک اپ، مفت ڈینٹل چیک اپ، مفت آئی چیک اپ، مفت ذیابیطس (شوگر) چیک اپ اور مفت بلڈ پریشر چیک اپ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ مریضوں کو ادویات اور میڈیسن پر 15 فیصد سے لے کر 50 فیصد تک رعایت بھی دی جا رہی ہے۔ اب تک تقریباً 321 مریضوں کا طبی معائنہ اور علاج کیا جا چکا ہے۔
فاؤنڈیشن سے وابستہ ڈاکٹروں میں ڈاکٹر سہیل اختر، ڈاکٹر عمران خان، ڈاکٹر اندرنیل اور ڈاکٹر اکرم شامل ہیں، جو عوام کو طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
محلہ کلینک کے قیام کے لیے دامودر، شانتی نگر برن پور، دھینوآ،کالا جھریا، آزاد نگر، رحمت نگر، ریل پار آسنسول اور برن پور بس اسٹینڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی کام جاری ہے اور جلد ہی یہاں طبی مراکز شروع کیے جائیں گے۔
فاؤنڈیشن کے فعال اراکین میں محمد شہباز خان، محمد گلپھام، شاہین عالم، غلام حیدر، انیل کمار پاسوان، فیصل، علی احمد، عرفان، ساجد عارفین خان اور ساجد احمد سمیت دیگر سماجی کارکن شامل ہیں۔
فاؤنڈیشن کے اس قابلِ ستائش اقدام کا بنیادی مقصد غریب اور ضرورت مند عوام تک بنیادی طبی سہولیات آسانی سے پہنچانا اور صحت کے شعبے میں عوامی خدمت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔










