Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*امارتِ شرعیہ کی جانب سے جھارکھنڈ میں ایس آئی آر بیداری و امدادی مہم زور و شور سے جاری، جامع مسجد سلگڑیا میں انومریشن فارم کی تربیت اور ہیلپ ڈیسک ٹیم کی تشکیل*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*امارتِ شرعیہ کی جانب سے جھارکھنڈ میں ایس آئی آر بیداری و امدادی مہم زور و شور سے جاری، جامع مسجد سلگڑیا میں انومریشن فارم کی تربیت اور ہیلپ ڈیسک ٹیم کی تشکیل*
سلگڑیا (دیوگھر جھارکھنڈ)، 13 جولائی 2026:
حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی، امیرِ شریعت بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال کی ہدایت پر امارتِ شرعیہ کی جانب سے ریاست جھارکھنڈ میں جاری ایس آئی آر بیداری و امدادی مہم کے تحت آج 13 جولائی 2026 کو جامع مسجد سلگڑیا میں ایک اہم تربیتی و بیداری پروگرام منعقد ہوا۔
اس موقع پر امارتِ شرعیہ کے معاون ناظم، جناب مولانا احمد حسین قاسمی مد نی کی قیادت میں وفد نے جامع مسجد سلگڑیا کا دورہ کیا۔ بعد نمازِ ظہر مولانا موصوف نے مقامی باشندوں اور نوجوانوں کو انومریشن فارم درست طریقے سے بھرنے کی مکمل عملی تربیت فراہم کی اور اس سلسلے میں پیش آنے والے مختلف سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دیے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے 5 اگست سے 7 ستمبر تک ووٹر فہرست کی اشاعت کے بعد پیش آنے والے مختلف مراحل اور ممکنہ دشواریوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان مسائل کے بروقت حل کے لیے مقامی سطح پر منظم اور ذمہ دار ٹیموں کا فعال ہونا نہایت ضروری ہے۔ اسی مقصد کے تحت امارتِ شرعیہ ہیلپ ڈیسک کے لیے سات افراد پر مشتمل ایک مقامی ٹیم تشکیل دی گئی، جسے عوام کی رہنمائی، دستاویزی معاونت اور ضروری امداد کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
اس وفد میں دیوگھر کے قاضیِ شریعت مولانا محمد عمران قاسمی اور امارتِ شرعیہ کے مبلغ مولانا سرفراز مظاہری بھی شامل تھے، جنہوں نے عوام کو اس مہم کی اہمیت، قانونی تقاضوں اور بروقت کارروائی کی ضرورت سے آگاہ کیا۔
الحمدللہ، اس علاقے میں اب تک تقریباً ساٹھ فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جو مقامی ذمہ داران، نوجوانوں اور عوامی تعاون کا خوش آئند نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ امارتِ شرعیہ کی جانب سے اس وقت دس ٹیمیں پوری ریاست جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں ایس آئی آر بیداری و امدادی مہم کو مؤثر انداز میں انجام دے رہی ہیں۔ ان ٹیموں کا مقصد عوام کو صحیح رہنمائی فراہم کرنا، ضروری دستاویزات کی تیاری میں مدد دینا، ووٹر فہرست سے متعلق مسائل کا حل پیش کرنا اور ہر مستحق فرد تک قانونی و عملی تعاون پہنچانا ہے۔
امید کی جا رہی ہے کہ امارتِ شرعیہ کی یہ منظم اور عوامی خدمت پر مبنی مہم نہ صرف عوام میں بیداری پیدا کرے گی بلکہ ووٹر فہرست کے عمل کو شفاف، منظم اور زیادہ مؤثر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

Latest News