آسنسول۔ لیبر کمشنر آفس میں ضلع ناظم ایس پنابلّم ( آئی اے ایس) کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ میٹنگ میں بارابنی بلاک میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر بارابنی کے ایم ایل اے اور آسنسول میونسپل کارپوریشن کے میئر وبدھان اُپادھیائے، پنچایت سمیتی کے صدر اسیت سنگھا، علاقے کی تمام پنچایتوں کے پردھان، نائب پردھان اور دیگر افسران موجود تھے۔
پی ایچ ای (پبلک ہیلتھ انجینئرنگ) محکمہ کے افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں ہدایت دی گئی کہ پانی کی قلت والے علاقوں کی جلد نشاندہی کی جائے اور مسئلے کے حل کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔
ضلع ناظم نے کہا کہ متعلقہ افسران کو مختلف علاقوں کا تسلسل کے ساتھ دورہ کرنا چاہیے تاکہ کام کی رفتار پر نظر رکھی جا سکے اور جو کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بات کہی گئی ہے، اسے اسی مدت میں پورا کرنے کا ہدف رکھا جائے۔












