Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*برن پور دی کریسنٹ اسکول کے طلبہ نے سی بی ایس ای دسویں میں شاندار کامیابی سے شہر کا نام روشن کر دیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*برن پور دی کریسنٹ اسکول کے طلبہ نے سی بی ایس ای دسویں میں شاندار کامیابی سے شہر کا نام روشن کر دیا*
برن پور صنعتی شہر کے رحمت نگر، آزاد نگر میں واقع دی کریسنٹ اسکول کے طلبہ نے سی بی ایس ای دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اپنے اسکول بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔اسکول کے بانی و ڈائریکٹر محمد سمیع اللہ (ایڈوکیٹ) سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس سال اسکول کا نتیجہ سو فیصد رہا، جو ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں شہریار نے 98 فیصد، احسان سجاد نے 96.8 فیصد، محمد یوشا نے 96 فیصد، محمد ادیب نے 94.8 فیصد جبکہ ماریہ اسلم نے 87 فیصد نمبرات حاصل کیے۔ ان شاندار نتائج کے ساتھ طلبہ نے اسکول کی تعلیمی روایت کو مزید مستحکم کیا۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور والدین نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔