*جمعرات کو” آواز ” کےزیر اہتمام خون عطیہ کیمپ اور سیمینار* *پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد کا خصوصی خطاب،شرکت کی عام دعوت* مذہبی لسانی ادارہ “آواز ” کے زیر اہتمام آئندہ 15 اکتوبر جمعرات کے دن چوتھا خون عطیہ کیمپ اور سیمینار کاانعقاد کیا گیا ہے ۔ آواز کے ضلعی سکریٹری نعمان اسفر خان سے ملی اطلاع کے مطابق آواز کی پچھم بردوان ضلع کمیٹی اور آسنسول ٹاؤن کمیٹی کی مشترکہ کوششوں سے شمالی آسنسول نزد اقبال سیتو میں واقع سفینہ پیلیس میں جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے سے اس خون عطیہ کیمپ اور سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ موصوف نے بتایا کہ ” لسانی اور مذہبی اقلیتوں کو درپیش چیلنجز” کے عنوان سے منعقدہ اس سیمینار کا افتتاح مشہور ومعروف سماجی وعلمی شخصیت اور ویسٹ بنگال نیشنل یونیورسٹی آف جیوریڈیکل سائنس، کولکاتہ کے پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد خان کریں گے اور ان ہی کا کلیدی خطبہ بھی ہوگا جبکہ خون عطیہ کیمپ کا افتتاح سابق ممبر آف پارلیمنٹ اور آواز کے ریاستی صدر پروفیسر سعید الحق کریں گے۔ ان کے علاؤہ دیگر شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ آواز کے ضلعی صدر پرشانت گھوش، کارگذار صدر محمد صلاح الدین اور سکریٹری نعمان اسفر خان کے علاؤہ پروگرام کے کنوینر مرغوب راہی، خلیل خان،محمد نوشاد، محمد آفتاب اور الیاس راعین نے شرکت کی اپیل کی ہے.










