Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*خانگی دواخانوں کے نرسوں کو ہیلت انشورنس کی سہولت فراہم کی جائے* *مختلف دواخانوں میں برسر کار عملہ کی صدر ٹی آر ایس کے کویتا سے ملاقات*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

*خانگی دواخانوں کے نرسوں کو ہیلت انشورنس کی سہولت فراہم کی جائے*

*مختلف دواخانوں میں برسر کار عملہ کی صدر ٹی آر ایس کے کویتا سے ملاقات*

تلنگانہ رکشنا سینا کی چیف کلواکنٹلہ کویتا نے پرائیویٹ اسپتالوں میں برسر خدمت  نرسوں کو ہیلت انشورنس کی سہولت فراہم نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ منگل کو بنجارہ ہلز میں واقع تلنگانہ رکشنا سینا کے دفتر میں پرائیویٹ اسپتالوں کی نرسوں نے کلواکنٹلہ کویتا سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے واقف کرایا۔اس موقع پر کویتا نے کہا کہ پرائیویٹ اسپتالوں کے انتظامیہ عوام سے بڑے پیمانے پر رقم وصول کرتے ہیں لیکن انہی اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے عملے کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم نرسوں اور دیگر ملازمین کو ہیلت انشورنس کی سہولت فراہم نہ کرنا مناسب نہیں ہے۔کویتا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر پرائیویٹ اسپتالوں کے انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے نرسوں اور عملے کو ہیلت انشورنس فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کام کے اوقات، تنخواہوں اور اوور ٹائم سمیت مختلف معاملات میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دیگر ریاستوں سے آنے والے ملازمین کو ترجیح دی جا رہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے پرائیویٹ اسپتالوں کو واضح ہدایات جاری کرے اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنائے۔ کلواکنٹلہ کویتا نے یقین دلایا کہ پرائیویٹ اسپتالوں  میں کام کرنے والے تمام ملازمین اور نرسوں کے حقوق کے لئے تلنگانہ رکشنا سینا ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Latest News

Related News