شلپانچل کے مختلف علاقوں میں مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی وصولی اور ڈرائیوروں کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ نیا نہیں، لیکن حالیہ واقعے نے ایک بار پھر اس مسئلے کو سرخیوں میں لا دیا ہے۔
گزشتہ سنیچر کی رات رانی گنج کے قریب ایک سیوک والنٹیر، سومناتھ منڈل، نے ایک ٹرک ڈرائیور سے پیسے مانگے اور انکار پر اس کے ساتھ مارپیٹ و بدسلوکی کی۔ ڈرائیور نے پوری واردات کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا، جس کے بعد محکمہ حرکت میں آیا۔
ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی آسنسول درگا پور پولیس کمشنریٹ نے سومناتھ منڈل کو فوری طور پر ڈیوٹی سے معطل کر دیا۔ ڈی سی پی ٹریفک وی جی ستیش نے بتایا کہ معاملے کی جانچ جاری ہے۔
تاہم، عوامی سوال یہ اٹھ رہے ہیں کہ صرف سیوک والنٹیر کو معطل کیا گیا، جبکہ مبینہ طور پر ملوث پولیس افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔











Post Views: 195










